نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی

51 / 100

فوٹو: آئی سی سی

سڈنی: نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی، 201 رنز کے تعاقب آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے بنائے.

ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے،جوش ہیزل ووڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی ایک ایکلینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 201 رنزکا ہدف دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 کا پہلا میچ سڈنی آسٹریلیا میں کھیلا گیا ۔

سڈنی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہیں ہوا اور کیوی اوپنرز نے جاندار بیٹنگ سے آسٹریلین باولرز کورلا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے 3 اوورز میں 46 رنز بنے پہلی وکٹ56 رنز پر گری جب فن ایلن16 بالز پر42 رنز بنا کرجوش ہیزل ووڈ کی بال پر آوٹ ہوئے۔

کیوی کپتان ویلمیسن کی 23 بالز پر 23 رنز کی اننگز نے رن ریٹ کم کیا تاہم دوسرے اینڈ سے کانوے کا لاٹھی چارج جاری رہا، کپتان ویلمیسن125 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی فلپ 152 رنز پر 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جب کہ اوپنر کانوے 58 بالز پر 92 اور نیشم 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہولزل ووڈ نے 2 اور زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی،کمنز کو4 اوورز میں46 رنز کی پٹائی ہوئی۔

Comments are closed.