کم قیمت فضائی سفر کیلئے نئی ائر لائن فلائی جناح کا یکم نومبر سے آعاز

52 / 100

کراچی : اندرون ملک کم قیمت فضائی سفر کیلئے نئی ائر لائن فلائی جناح کا یکم نومبر سے آعاز، تمام سہولیات متعارف کرانے والی ائرلائن نے یکم نومبر 2022سے کمرشل پروازوں کا آغاز کرے گی۔

ابتدائی طور پر اندرون ملک 4روٹس کے ذریعے فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا جس میں کراچی سے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔ ایئرلائن 31اکتوبر 2022کو کراچی سے اسلام آبادکیلئے پہلی پرواز سے کمرشل آپریشن کا آغاز کرے گی۔

شیڈول کے مطابق یکم نومبر 2022سے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر کراچی سے آمدو رفت کیلئے 2، 2پروازیں ہوںگی۔ جبکہ پشاور سے کراچی آمدو رفت کیلئے روزانہ ایک پرواز مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ تاہم کوئٹہ سے کراچی آمد و رفت کیلئے ہفتہ میں 4پروازیں مختص کی گئی ہیں۔

فلائی جناح ابتدائی طور پر فضائی آپریشن کا آغازتین A320-200طیاروں کی فلیٹ سے کر رہی ہے، جس میں مسافروں کو ملک کی بہترین اکنامی کلاس میں سب سے زیادہ کشادہ اور آرام دہ سہولیات فراہم کرے گی۔

مسافروں کا سفر خوشگوار بنانے کیلئے ایئر لائن کی جانب سے تمام طیاروں میں ’SkyTime‘کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے فلائٹ کے دوران مسافر اپنی ڈیوائسسز کے ذریعے اسٹریمنگ سے انٹرٹینمنٹ کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

فلائٹ کے شیڈول کی تفصیلات، معلومات اور اوقات کار فلائی جناح کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، صارفین کی سہولت کیلئے فلائی جناح کی ویب سائٹ بھی متعارف کی گئی ہے.

فلائی جناح سے رجوع کرنے والوں کو www.flyjinnah.com، کال سینٹر نمبر 0213565096پر کال کرکے یا پھر کسی بھی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ٹکٹ کی بکنگ اور خریداری کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.