سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ گرفتار

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔

اسلام آباد پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر ثمینہ شاہ کو گرفتار کیا، ایڈیشل سیشن جج شیخ سہیل نے مرکزی ملزم کی والدہ کی ضمانت خارج کی۔

اس سے قبل، ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاوٴن منتقل کر دیا۔

Comments are closed.