بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا پولیو خاتمہ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

46 / 100

فائل:فوٹو

برلن: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے کہا ہے کہ پولیو کی بیماری ایک خطرہ بنی ہوئی ہے۔ تاہم اس کا خاتمہ ہماری پہنچ میں ہے۔

یہ رقم گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (GPEI) کو عطیہ کی جائے گی جو کہ قومی حکومتوں کی سربراہی میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے جس کا مقصد 2026 تک اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔

بل اینڈیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ 1988 میں اپنے آغاز کے بعد سے”جی پی ای آئی“نے دنیا بھر میں پولیو کے کیسز کو 99 فیصد سے زیادہ کم کرنے میں مدد کی ہے اور فالج کے 20 ملین سے زیادہ کیسز کو روکا ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کے باوجود حفاظتی ٹیکوں، ویکسین سے متعلق غلط افوائیں ہیں ۔

بل اینڈیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے مزیدکہا کہ سیاسی بدامنی اور پاکستان میں آنے والے المناک حالیہ سیلاب نے پولیو کیخلاف کام میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ پاکستان اور افغانستان صرف دو ممالک ہیں جہاں وائلڈ پولیو وائرس اب بھی مقامی ہے۔

Comments are closed.