ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستا تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

دائردرخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موقف اختیارکیاکہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عمران خان آج سپیشل جج سینٹرل عدالت میں پیش ہوں گے۔

یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ایف آئی اے نے مقدمہ کر رکھا ہے۔

Comments are closed.