کپتان کی موروثی سیاست پالیسی کیخلاف جانے پر شاہ محمودکی بیٹی کوشکست

54 / 100

ملتان : کپتان کی موروثی سیاست پالیسی کیخلاف جانے پر شاہ محمودکی بیٹی کوشکست ہوگئی پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو این اے 257 کی نشست پر ہرا دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب میں تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے۔

ملتان کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے مہر بانو قریشی کو ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور اسے عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ہونے کی پالیسی کی خلاف ورزی قراردیا تھا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج پر شاہ محمود قریشی کا موقف تھا کہ ہمارا مقصد یہ نشست جیتنا ہے اور اسی لئے کوئی مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے انھوں نے اپنی بیٹی کو ٹکٹ دیاہے۔

Comments are closed.