بیانیہ بنایا جارہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے،اسد عمر

45 / 100

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک سچالیڈربندکمرے کی سازش کیخلاف کھڑاہوگیا پاک فوج اور تحریک انصاف میں خلیج بنانے کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسا مقدمہ بنایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے طاقتور لوگوں سے پنجاب کا اقتدارچھیناہے۔ بندکمرے میں بیٹھ کر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔عمران خان کی کال پر قوم بار بار نکلتی رہی۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہبازگل کوتشدد کرکے لے جایاگیا۔ تحریک انصاف کیخلاف بڑامقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور تحریک انصاف میں خلیج بنانیکابیانیہ بنایاجارہاہے۔شہبازگل کے معاملے قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

اسد عمرنے کہا کہ گرفتاری سے قبل کوئی وارنٹ جاری ہوتا ہے۔ بیانیہ بنایا جارہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے۔ شہباز گل نے جو بات کی، ہوسکتا ہے آپ کو اس سے اختلاف ہو، مگر طاقت کا استعمال مناسب نہیں۔ ایک سچالیڈربندکمرے کی سازش کیخلاف کھڑاہوگیا۔ ن اور پیپلزپارٹی رہنماوٴں کے بیانات دیکھ لیں، تقاریر مل جائیں گی۔ گزشتہ روز کے واقعے کو سمجھنے کے لیے 4 ماہ کی صورت حال دیکھنا ہوگی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کیشن فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جھوٹی بیان حلفی پرفیصلہ سنایا۔ روزانہ پریس کانفرنسز میں فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھتا رہا۔الیکشن کمیشن نے خود فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرنا چھوڑ دیا۔

الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ حقائق کے برعکس ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پاکستان اور باہر کے قانون کی تشریح غلط کی۔ الیکشن کمیشن نے جھوٹے الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھ دیا عمران خان نے بیان حلفی دی جبکہ عمران خان نے بیان حلفی نہیں د ی وہ سرٹیفکیٹ ہے۔

Comments are closed.