یوم استحصال کشمیر ،سینیٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی

45 / 100

اسلام آباد:سینیٹ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ ایوان میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی 2017 سے 2022 تک مراعات سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔

ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ایوان میں پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد کیلئے قائد ایوان اعظم نذہر تارڑ نے تحریک پیش۔

تحریک میں قرار دیا گیا کل ہندوستان نے پانچ اگست کو ایک غیر آئینی کام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو بالائے پشت کیا۔ کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی اور اس معاملے پر عالمی فورمز سے رجوع کیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔

ایوان بالا میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مراعات کے حوالے سے وزارت قانون نے تحریری جواب میں بتایا کہ جاوید اقبال ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ39 ہزار وصول کرتے رہے، 6 سال کی مدت میں سابق چیئرمین نیب نے7 کروڑ 45 لاکھ سے زائد تنخواہ لی۔ٹیلی فون الاونس3لاکھ 40 ہزاروصول کیا جبکہ ہاوٴس الاونس کی مد میں 38 لاکھ 58 ہزارسے زائد وصول کیا۔

ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ تین سال میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی۔ بعد ازاں آج کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

Comments are closed.