تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کردیا

45 / 100

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کر دیا۔

ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

ریفرنس کے مطابق پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا اور اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔

اووسیز پاکستانیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنے حلف سے روگردانی کی جبکہ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن نے ایسے کئی فیصلے کیے جو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں، مخصوص نشستوں پر بھی آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد ریفرنس واپس لے لیا گیا۔

Comments are closed.