ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

50 / 100

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ، ان کے خلاف اسمبلی میں راجہ بشارت نے تحریک پیش کی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی جس میں 186 ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اعتماد کااظہار کیا۔

نو منتخب اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کی صدارت میں اجلاس ہوا، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد پرترانوے سے زائد اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا۔

تحریک عدم اعتماد سے قبل سیکرٹری اسمبلی نے تحریک پر ووٹنگ کے عمل کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات بتائیں، خواتین کو پہلے ووٹ پول کرنے کا موقع دیاگیا۔

جس کے بعد ووٹنگ کا آغازہوا،تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں پہلا ووٹ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

دوست مزاری کے ناکام ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن بھی خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ نئے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کل بروز اتوار 31 جولائی کو ہو گا.

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

Comments are closed.