سیکیورٹی فورسزکا ضلع کیچ میں آپریشن ، 6 دہشت گرد مارے گئے،ایک جوان شہید

Pakistani soldiers cordon off a street leading to Christian colony following an attack by suicide bombers on the outskirts of Peshawar on September 2, 2016. Four suicide bombers who were trying to attack a Christian colony in Pakistan were killed early on September 2 during a gunfight with security forces outside the northwestern city of Peshawar, the army said. / AFP PHOTO / A MAJEED
46 / 100

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسزکے ضلع کیچ کے عام علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی جبکہ دہشتگردو ں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمدکرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ سے پنجگور کی طرف موٹرسائیکلوں پر دہشت گرد گروپ کی نقل و حرکت کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کیچ کے عام علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیاہے ۔آپریشن کے دوران لکی مروت کے رہائشی حوالدار ہدایت اللہ شہیدجبکہ زیرستان کے رہائشی نائیک میر محمد زخمی ہو گئے۔

Comments are closed.