ڈالر آج پھر 3روپے 57 پیسے مہنگا ہو گیا، ملکی قرضوں میں 6 ہزار 5 سو ارب اضافہ ہو گیا

stack of one hundred dollars notes on dollars background
51 / 100

کراچی: ڈالر آج پھر 3روپے 57 پیسے مہنگا ہو گیا، ملکی قرضوں میں 6 ہزار 5 سو ارب اضافہ ہو گیا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے تمام تر دعووں کے باوجود پاکستانی روپے کی بدترین گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،ایک بار پھر امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

پاکستان میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج پھر 3 روپے 57 پیسے مہنگا کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد

ن لیگ کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 54 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

7 اپریل اور 22 جولائی کے درمیانی عرصے میں ملک کے تجارتی خسارے، بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

پاکستان میں 22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کی قیمت تک پہنچنے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور اس کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 204 روپے 56 پیسے تک آگئی تھی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ 15 جولائی کو طے پایا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا مگراس کے بعد حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

Comments are closed.