پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 4 افراد انتقال کر گئے

56 / 100

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 4 افراد انتقال کر گئے، ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی لہر میں شدت آ گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704 کوویڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں میں کوروناوائر سے متاثرہ مزید چار افراد دم توڑ گئے میں جبکہ اس وقت کورونا کے مزید 191 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.71فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.