چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سپریم کورٹ میں چلینج کردیا

50 / 100

لاہور: چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سپریم کورٹ میں چلینج کردیا،درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی کی طرف سے عامرسعید راں ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی،جس میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیاہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری کے ڈپٹی رجسٹرار اعجاز گورایا کی جانب سے درخواست کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔

اس سے قبل ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو ق لیگ کے ملنے والے 10 ووٹ مسترد ہونے پر شکست ہو گئی۔

۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے شروع ہوا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے ق لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہاخط کی روشنی میں جتنے بھی ووٹ ق لیگ کے کاسٹ ہوئے ہیں وہ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں

Comments are closed.