خاتون کے ہاں 4 بیٹوں کی پیدائش،خاندان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

59 / 100

حیدرآباد: ٹنڈو حیدر میں خاتون کے ہاں 4 بیٹوں کی پیدائش،خاندان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، تمام بچوں کی صحت اچھی ہے ایک کو نرسری میں رکھنا پڑا ہے۔

چاربچوں کی پیدائش حیدر آبادخدمت فاونڈیشن میں ٹنڈر حیدر کے رہائشی خاتون کے ہاں آپریشن کے بعد ہوئی، بچوں کی پیدائش پر بالا ج خان اور اس کا خاندان بہت خوش ہے۔

خاندان والوں نے بچوں کی پیدائش کو اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت قرار دیا ہے، ماہر امراض نسواں ڈاکٹر فوزیہ شیخ نے یہ کامیاب آپریش کیا۔

بعد میں ڈاکٹر فوزیہ شیخ کا کہنا تھا کہ تین بچے مکمل صحت مند ہیں جب کہ ایک کو معمولی مسلہ ہے تاہم اسے فی الحال چوبیس گھنٹوں کےلئے نرسری میں رکھ دیا ہے،زچہ و بچہ کی حالت بہتر ہے اور بچے نارمل حالت میں ہیں۔

Comments are closed.