کراچی سے بذریعہ بس سفر کرنے والی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

45 / 100

کراچی :کراچی سے اندرون ملک بس کے ذریعے سفرکرنے والی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی کے قریب سکرنڈ کے علاقے میں بس میں سفر کرنے والی حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ خاتون کے شوہر نے فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن130 پرمدد کی درخواست کی۔

ترجمان نے کہا کہ موٹر وے پولیس نے فوری طورپر لوکیشن ٹریس کر کے سعید آباد کے قریب بس روک لی اورخاتون کو شوہرسمیت اپنی گاڑی میں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال پہنچ کر خاتون کے ہاں ایک صحت مندبچی کی پیدائش ہوئی۔ نوزائیدہ بچی کے والدین اورمسافروں نے موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے متاثرہ خاندان کی فوری مدد کرنے پر افسران کو شاباش دی۔

Comments are closed.