کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2مریض دم توڑ گئے

این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 99 کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 779افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.53 فیصدرہی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناسے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا کے 182 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک کے مختلف شہروں لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 6 فیصد،ایبٹ آباد 4.88 فیصد،کراچی ،4.84 فیصد،مردان 3.18 فیصد،اسلام آبادمیں 2.97 فیصد ریکارڈکی گئی ۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 2.82 فیصد،پشاور 2.76 فیصد،گلگت 2.54فیصد،فیصل آباد 2.20 فیصد،صوابی 1.61 فیصد،ملتان، 1.30 فیصد،راولپنڈی 1.07 فیصد رجبکہ کوئٹہ میں 1.07 فیصد رہی ۔

Comments are closed.