آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے،جیری رائس

46 / 100

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی ، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔

جیری رائس نے مزید کہا کہ پاکستان کو ریونیو بڑھانا ہو گا اور زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا ہو گی۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments are closed.