پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، ڈاکٹر عبدالکریم العیسی

51 / 100

مکہ مکرمہ: اس سال کے امام و خطیب حج الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا ہے پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کا کہنا تھا پروفیسر سجاد قمر کی اسلام کے لیے فکری اور علمی محاذ پر قابل قدر خدمات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماء،معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر سے رابطہ عالم اسلامی کے مرکزی دفتر میں خصوصی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر ملک محمد ندیم اور چوہدری محمود بھی موجود تھے۔پروفیسر سجاد قمر نے ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کو پاکستانی قوم کی طرف سے ایک خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔

پروفیسر حافظ سجاد قمر نے پاکستانی قوم اور علماء کی طرف سے حج کی امامت اور خطبہ دینے پر ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کو مبارک باد دی۔اور انھیں دورہ پاکستان کے دوران یو ایم ٹی میں گرینڈ کانفرنس سے خطاب کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کر لی۔

ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ان کا خصوصی لگاو ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے۔جو امن،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جہالت اور بے وقوفی کا مقابلہ کرنے کے لیے درگزر کو اختیار کرنا چاہیے۔تاریکی کا مقابلہ روشنی سے کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نوجوان امت مسلمہ کی قوت ہیں۔یو ایم ٹی نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے بہترین کردار ادا کر رہی ہے.

اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے خطبہ حج میں اسلامی تعلیمات کا نچوڑ پیش کیا۔اور موجودہ حالات میں امت کی بہترین رہنمائی کی۔

پروفیسر سجاد قمر نے الشیخ عبدالکریم العیسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قوم آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے مغربی مفکرین کے ساتھ مکالمہ کا آغاز کر کے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے۔

مکالمے سے اسلام کی حقانیت پوری دنیا پر واضح ہو رہی ہے۔اور اس سے اسلامو فوبیا کا ڈر بھی ختم ہو گا۔مسلم مفکرین کو مل کر اس سوچ اور فکر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.