اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے

52 / 100

ٹوکیو: اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے،وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا اور جاپان کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پاکستان کے سینئراداکار تنویر جمال جاپان میں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں لا علاج قراردے دیا تھا۔

 ڈاکٹرز کا موقف تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، تنویر جمال نے لواحقین نے جاپانی اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

واضح رہے تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار  اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے تھے، تنویر جمال کوبیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

 انھوں نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور  پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا ۔

 تنویر جمال نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر  بھی دکھائے جب کہ‘ اب پیمپر نہیں آئیں گے‘ اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’جاپان کنکشن‘ ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔

تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہو گئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار  پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی تھی. 

Comments are closed.