پنجاب میں پیپلز پارٹی موجود ہے مگر پارٹی کو دیکھنے والا کوئی نہیں، آصف زرداری

50 / 100

نواب شاہ : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے پنجاب میں پیپلز پارٹی موجود ہے مگر پارٹی کو دیکھنے والا کوئی نہیں، آصف زرداری نےکہااب لاہور بیٹھ کر پارٹی کودیکھوں گا۔

آصف زرداری کا نواب شاہ میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھااب پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے۔

انھوں نے کہا آج ملک میں مہنگائی ہے،یہ سب ان کا قصور ہےجنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے۔

آصف زرداری نے کہا اپنے دور صدارت میں تمام اختیارات وزیر اعظم کو منتقل کیے،اس کے بدلے اٹھارویں ترمیم لی ،جو صوبوں کو مضبوط کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے،ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے۔

سابق صدرنے کہا کہ خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میری زندگی میں وزیراعظم پاکستان بنیں،بلاول بھٹو زرداری جس ملک بھی گئے،وہاں سے دوستوں کے فون آئے کہ بلاول اچھی منسٹری چلارہا ہے۔

سابق صدر نے مزید کہاکہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت میں توانائیاں صرف کریں، پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کی خدمت کےلیے ہے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا ہے میں کہتا ہوں مضبوط کیا ہے،بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،پنجاب ہو یا سندھ تمام صوبوں کو مضبوط کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلےگا، ایک دن کا قصہ نہیں ہے،ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے،ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ کچھ اضلاع میں دورے کرنے کے بعد میں جاکر پنجاب میں بیٹھوں گا،انہوں نے کہا کہ بچیوں کو تعلیم دینےمیں پاکستان کا بھلا ہے،پاکستان کے بھلےمیں ہی سب کا بھلا ہے۔

Comments are closed.