سنگ دل ماں نے ناک کی پلاسٹک سرجری کے لئے اپنے ہی لخت جگر کو فروخت کردیا

45 / 100

ماسکو:سنگ دل روسی خاتون نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کیلئے مبینہ طور پر اپنے ہی نومولود بچے کو 3600 ڈالر میں بیچ ڈالا۔پولیس نے بے رحم ماں کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ خاتون جس کا نام روسی میڈیا نے ظاہر نہیں کیا کو مئی کے آخر میں انسانی اسمگلنگ کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ماں نے 25 اپریل کو روس کے جنوبی شہر کاسپیسک کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا اور اسے صرف پانچ دن بعد والدین بننے کے خواہاں ایک مقامی جوڑے کو فروخت دیا۔

روسی حکام کے مطابق اپنے بچے کو جوڑے کو حوالے کرتے وقت اسے 360 امریکی ڈالر دیئے گئے جبکہ ایک ماہ بعد خاتون کو مکمل رقم ادا کی گئی تاہم بعد ازاں پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی۔

پولیس نے فوری طور پر مذکورہ خاتون اور نومولود بچے کو گود لینے والے جوڑے کو حراست میں لے لیا۔

بچے کو گود لینے والے والدین نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ خاتون نے انہیں بچہ اور اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ دیا لیکن اس نے براہ راست مکمل رقم لینے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون نے بہتر سانس لینے کے لیے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کیلئے 3200 امریکی ڈالرز کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی ناک سے خوش نہ تھیں اور سرجری سے بنیادی خدوخال تبدیل کرانا چاہتی تھیں جس کے لیے انہوں نے بچے کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

Comments are closed.