امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت سے ملاقاتیں

50 / 100

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، انھوں نے صدر عارف علوی کو اسناد سفارت پیش کیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کاعزم ظاہرکیا، شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران امریکی سفیر کو اسناد پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے ڈونلڈ بلوم دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کرینگے، رواں سال پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے، دونوں ممالک اس تاریخی موقع کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی سفیر کو بتایا بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مضبوط اور مستحکم کرنے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے پہلے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنی اسناد پیش کیں.

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور باہمی مفاد کے اصولوں کی ضرورت پر زور دیا، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تعمیری اور پائیدار روابط خطے میں امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز کی طرف سے پیش کردہ منافع بخش فوائد سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں۔

صدرمملکت ڈاٹکرعارف علوی نے مزید کہا کہ کہ امریکی کمپنیوں سے ٹیک سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

Comments are closed.