مفتاح مہنگائی ملبہ گرا کر کھڈے لائن، اسحاق ڈار وزارت سنبھال لیں گے

50 / 100

لندن: وطن واپسی کا اعلان کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔

مفتاح مہنگائی ملبہ گرا کر کھڈے لائن، اسحاق ڈار وزارت سنبھال لیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے زریعے مشکل فیصلے کرنے کیلئے انھیں وزارت دی گئی تھی اسحاق ڈار کی واپسی پر وہی وزیر خزانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جولائی کے دوسرے ہفتے میں آئیں گے اور وہ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔

سالوں سے برطانیہ میں مقیم سینیٹر اسحاق ڈار کا علاج ابھی مکمل نہیں ہوا اور ان کے مطابق 10 سے 12 دنوں میں ان کا علاج مکمل ہو جائے گا پھر وہ اپس آئیں گے۔

اسحاق ڈار وطن واپسی پر وہ سینیٹ رکن کا حلف اٹھائیں گے، ملک کو درپیش چیلیجز کی صورت میں وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان دور حکومت میں ان پر بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے اسی لیے انٹر پول کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے باجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پر قائم کیے جانے والا مقدمہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق تھا جبکہ انہوں نے ٹیکس جمع کرانے میں کبھی کوئی تاخیر نہیں کی۔

Comments are closed.