میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟ رمیض راجہ

48 / 100

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ نے کہا ہے ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آ رہے ہیں، رمیض راجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تیس سال میں اتنا مصروف اور سخت سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے بتایا کہ ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے، ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کیلئے مارکیٹ میں جگہ بنی اور یہ مصروف شیڈول ممکن ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فینز اب پاکستان ٹیم کو اون کررہے ہیں، موجودہ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ فینز میں جذبہ جگایا ہے، ہماری ٹیم اب اگر ہارتی ہے تو لڑ کر ہارتی ہے اور ہم بھی اپنی ٹیم سے ایسی کرکٹ کی امید کرتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ یہ گیم کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ہمیں کرکٹرز کو عزت دینی ہے، پاکستان میں پہلی بار پی ایس ایل کامکمل نعقاد ہوا جس کے نتیجے میں ہر ایک فرنچائز نے85کروڑ روپے جنریٹ کئے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، بس یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟ رمیض راجہ نے کہا ہر پریس کانفرنس میں یہ سوال اٹھایا جاتاہے۔

پاکستان جونیئر لیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے

رمیض راجہ کا کہنا ہے کہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ایسا کام کرتا چاہتا ہوں کہ جس سے مجھے لوگ یاد رکھیں، کرکٹ بائیس گز سے شروع ہوتی ہے اور اسی بائیس گز کو دیکھ کر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جاتی ہے، ہم کرکٹ پر توجہ دیں گے تو لوگ ہم پر توجہ دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بہت سارے پراجیکٹس ابھی پائپ لائن میں ہیں،کافی پروجیکٹس مستقبل میں ہونے ہیں،انفراسٹرکچر اور پچز پر کام ہورہا ہے، بہت جلد پاکستان جونیئر لیگ شروع کرنے جارہے ہیں، جس کے لئے ملک بھر سے نوجوانوں کو اکھٹا کیا جارہا ہے۔

رمیض راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر لیگ میں نہ صرف ایک اچھا کرکٹر ملے گا بلکہ ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ اسٹار بنانے کے ساتھ لوگوں کی زندگیاں بدل دیں اور لڑکوں کے معاشی مسائل بھی حل ہوں۔

Comments are closed.