وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

54 / 100

نواب شاہ : وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت کی،وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

قبل ازیں کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پی ایف بیس فیصل پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر با ت چیت کی گئی۔

اس موقع پر ایم کیوایم کا وفد کی بھی وزیراعظم سے ملا، ملاقات کے دوران متحدہ نے گورنرسندھ کی جلد تقرری اورمعاہدے پرعملدرآمد تیزکرنے پرزور دیا، متحدہ رہنماؤں نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم نہ ہونے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

Comments are closed.