مفتاح اسماعیل ٹی وی پہ آئے تو لوگ ڈر جاتے ہیں، ایازصادق

52 / 100

اسلام آباد: مفتاح اسماعیل ٹی وی پہ آئے تو لوگ ڈر جاتے ہیں، ایازصادق نے کہا وہ جیسے کسی زمانے میں بچوں کو سلانے کےلئے ڈاکونام لینے کا کہا جاتا تھا۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں وفاقی وزیر و سابق اسپیکر نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ٹی وی پر آنے کے ردعمل کاذکر کیا۔

ایاز صادق نے کہا جب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ ڈر جاتے ہیں، ن لیگی رہنما نے وجہ نہیں بتائی تاہم ان کی مسکراہٹ بتا رہی تھی کہ وجہ مہنگائی کے اعلانات ہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مفتاح بہت سادہ الفاظ میں بتاتے ہیں، بعض لوگ کہتے ہیں کہ وزیر خزانہ پہلے سے ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ ہونے والا ہے۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہلوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھنا ان کےلئے ضروری ہےاور انھوں نے محنت بھی بہت کی ہے ان کی ٹیم نے بھی۔

واضح رہے موجودہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں85 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں سو روپے سے زائد اضافہ کیاہے اور ہربار یہ ظالمانہ اعلانات موجودہ وزیرخزانہ کے منہ سے ہی لوگوں نے سنے ہیں اسی لئے جب وہ ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ ڈرتے ہیں۔

Comments are closed.