سگریٹ کی قیمت ڈبل کردیں،لوگ خرید نہ سکیں،وفاقی وزیر کا صحت بخش مشورہ

54 / 100

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے تجویز دی ہے سگریٹ کی قیمت ڈبل کردیں،لوگ خرید نہ سکیں،وفاقی وزیر کا صحت بخش مشورہ۔

حکومت کی بچت مہم پر تجاویز آنے کا سلسلہ جاری ہے وفاقی وزیر احسن اقبال کے چائے کم پینے کے مشورہ کے بعد خورشید شاہ نےسگریٹ کی قیمت دُگنی کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیر خورشید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہےکہ کابینہ سے مشاورت کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا اور ان کی صحت کی حفاظت کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسی لیے سگریٹ کی قیمت دُگنی کردینی چاہیے، ہمیں لوگوں کو کینسر سے بچانا ہے، قمیت زیادہ ہونے سے قوت خرید کا فائدہ ہوگا لوگ کم سگریٹ پیئیں گے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے لقمہ دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکونوشی صحت کے بجٹ پر ایک بہت بڑا بوجھ ہے، سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور یقیناً عوام بھی خوش ہوگی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس بات کو مزید آگے بڑھایا اور ارکان کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں۔

Comments are closed.