نئی نیب تراميم ملک پر بمباری سے بھی بڑا جرم ہے، عمران خان

50 / 100

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کانیب قوانین کی ترامیم سپریم کورٹ میں چلینچ کرنے کااعلان، کہا کہ حکومت نے جو بھی ترامیم کی ہیں یہ خود کو فائدہ پہنچانے کےلئے کی گئی ہیں۔

عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جس بھی ملک میں کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا، جہاں ايک طبقہ قانون سے بالاتر ہو وہ ملک تباہ ہوجاتا ہے، قانون اجتماعی ہوتا ہے کوئی اپنی ذاتی فائدہ کے لئے قانون نہیں بنا سکتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب ترمیم سے ملک اور قوم کی توہین ہوئی، نئی نیب تراميم ملک پر بمباری سے بھی بڑا جرم ہے، عمران خان کا کہنا تھا نیب قوانین میں ہونے والی ترامیم بے شرمی سے کی گئیں، اس پر انہيں جيل ميں ڈالنا چاہتے.

ان کا کہنا تھا غیر قانونی طور پر پیسہ بیرون ملک بھیجنا منی لانڈرنگ ہے، نئے قانون سے جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہو وہ بچ جائیں گے، منی لانڈرنگ کيسز نيب سے نکل کر ايف آئی اے کے پاس آجائيں گے جہاں ايف آئی اے رانا ثناءاللہ کےماتحت ہے۔

عمران خان کا موقف تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے آصف زرداری،نوازشریف اور مریم نواز بچ جائیں گے، پرویز مشرف نے انہیں این آر او ون دیا تھا اب انہیں این آر او ٹو ملا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر کہا شہباز شريف اور اس کےبچوں کے خلاف نيب ميں 16 ارب کے کيسز ہيں، ان سب کو ڈر لگا ہوا تھاعمران خان اين آر او نہيں دے رہا، انہوں نے ہر جگہ این آر او لینے کیلئے بليک ميل کيا۔

Comments are closed.