صوبہ خیبر پختونخوا پر کتنا قرض؟ صوبائی وزیرخزانہ نے بتا دیا

54 / 100

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا پر کتنا قرض؟ صوبائی وزیرخزانہ نے بتا دیا،تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے قرضوں کا حجم 330 ارب روپے ہو چکا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےتیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ بجٹ ہماری پارٹی کا منشور ہے اس لئے پارٹی پرچم بنایا ہے یہ بجٹ عمران خان کےویژن کا عکاس ہے۔

انھوں نے کہا خیبرپختونخوا کے قرضوں کا حجم 330 ارب روپے ہے 100 ارب کے قرضے تھے تو اس وقت مجموعی بجٹ3 سو ارب تھابجٹ میں کچھ بھی بڑھاچڑھاکرپیش نہیں کیا۔

تیمورسلیم جھگڑا نے کا کہنا تھا کہ آمدن اورتخمینہ میں10سے15فیصدفرق ہوتاہےجس کوخسارہ نہیں کہا جا سکتا، بجٹ تقریر کے دوران ڈالر 208 روپےکا تھا آج 212کا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹیڈحکومت ملکی خزانے کےساتھ کر کیا رہی ہے؟ ہمارا بجٹ پورے خیبرپختونخوا کیلئے ہے ہم نے ہمیشہ صوبےکےحق کیلئےاسٹینڈلیاہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے جو قرضے لئے ہیں وہ صوبے اور عوام کےلئے بننے والے منصوبوں پر خرچ کیا ہے اس کاحساب کتاب موجود ہے۔

Comments are closed.