کسی سے بدلہ نہیں لیں گے ، انصاف اپنا راستہ خود بنائے گا، شہبازشریف

اسلا م آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن کے نامزد وزیراعظم نے کہا ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے ، انصاف اپنا راستہ خود بنائے گا، شہبازشریف کا اظہار خیال۔

عدم اعتماد پر کامیابی کے بعد پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہانہ کسی سے بدلہ لیں گے نہ ہی کسی سے نا انصافی کریں گے۔

شہباز شریف نے رات گئے ختم ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے اور پاکستان کے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، اس موقع پر انھوں نے آصف زرداری، فضل الرحمان ، بلاول بھٹو، خالد مقبول، محسن داوڑ اور خالد مگسی کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کسی کو جیلوں میں ڈالیں گے، قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

Comments are closed.