بابراعظم اور امام الحق نے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے ،گوچ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

61 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) آسٹریلیا کیخلاف بابراعظم اور امام الحق نے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے ،گوچ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

بابراعظم نے لاہور سے ہی تعلق رکھنے والے لیجنڈ بیٹر محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا اورقذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 105 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی 16ویں سنچری اسکور کی۔

بابراعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے پلیئرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، لیجنڈری سعید انور 20 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔

محمد یوسف نے ون ڈے فارمیٹ میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں جب کہ بابر اعظم نے 84ویں اننگز میں 16ویں سنچری اسکور کی۔ یوں وہ کم سے کم اننگز میں 16 سنچری بنانے والے پلیئر بھی بن گئے۔

http://

بطور کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کو مزید بڑھادیا، اب وہ پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے، ان کی اوسط بھی سب سے بہتر ہے۔

دوسری طرف تنقید کی زد میں رہنے والے امام الحق نے بھی عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف شاندار بلے بازی کی اوری اوپننگ بیٹر امام الحق نے آج کے میچ میں بھی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس مرتبہ انہوں نے انگلینڈ کے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑا۔

امام الحق آسٹریلیا کیخلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں،انھوں نے تین میچوں کی سیریز میں مجموعے طور پر 298 رنز بنائے۔

ان سے قبل 1985 میں گراہم گوچ نے آسٹریلیا کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں 289 رنز بنائے تھے، سیریز کے دوسرے میچ میں امام الحق نے سنچری بنا کر ہاشم آملا سے کم سے کم اننگز میں 9 سنچریاں بنانے اعزاز چھین لیا تھا۔

Comments are closed.