پاکستان نےآسٹریلیا کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میں پہلے روز ایک وکٹ پر245رنز بنالئے

65 / 100

فوٹو : پی سی بی

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نےآسٹریلیا کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میں پہلے روز ایک وکٹ پر245رنز بنالئے، امام الحق نے شاندار سنچری بنائی اور وہ 132رنز پر کھیل رہے ہیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی کپتان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اووپنرز کے درمیان سنچری پارٹنر شپ ہوئی ۔

پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی عبداللہ شفیق تھے جو کہ 105کے مجموعی اسکور پر لیئن کو چھکا مارنے کی کوشش میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے،اس کے بعد کھیل کے اختتام تک کوئی وکٹ نہیں گری۔

http://

امام الحق اور اظہر علی کے درمیان 140رنز کی شراکت ہو چکی ہے اور امام الحق 132اور اظہر علی64رنز پر ناٹ آوٹ ہیں، امام نے اس اننگز کے دور ان2چھکے مارے ہیں جب کہ ایک بار اظہر علی نے بال کو باونڈری کے اوپر سے پار پہنچایا۔

آسٹریلیا کی طرف سے واحد کامیاب باولر لیئن ہی ہیں جنھیں ایک وکٹ ملی ہے جب کہ ان کے علاوہ بھی کپتان نے اپنے سمیت6باولرز کو آزمایاہے تاہم کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

اس سے ٹاس جیتنے کے بعد کر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔

http://

قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Comments are closed.