مونس الہٰی کا اسپیکر اسد قیصر سے رابطہ، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں

55 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے اہم رہنما مونس الہٰی کا اسپیکر اسد قیصر سے رابطہ، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ، ق لیگ کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو یقین دہانی۔

حکومت کی تحادی جماعت ق لیگ کے رہنما وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مونس الٰہی نے اسپیکر اسد قیصرسے کہا ہے سیاسی بات چیت اور مشاورت جاری ہے ا س کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، وہ اپنے وعدوں کے پابند ہیں اور مکمل احترام کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں مونس الٰہی نے اسد قیصر کو یقین دلایا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سے تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے، اپوزیشن رہنماؤں سے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔

Comments are closed.