موضع بلاں کی پرانی وارڈ کی حیثیت بحال کی جائے، احسان الحق

53 / 100

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کھاوڑہ 5کے سینئر رہنماء وراولپنڈی وارڈ نمبر7کے سینئر نائب صدر راجہ احسان الحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین کونسل کچیلی وارڈ بلاں کی حلقہ بندیوں سے متعلق رٹ خارج کردی گئی ہے۔

موضع بلاں کی پرانی وارڈ کی حیثیت بحال کی جائے، احسان الحق نے ایک بیان میں کہا پی کہ 1985سے موضع بلاں دد وارڈ ز پر مشمل چلی آرہی ہے بلاں وارڈ نمبر 1اور بلاں وارڈ نمبر 2جبکہ بلدیاتی انتخابات میں بلاں سے دواراکین منتخب ہوتے تھے.

انھوں نے کہا نئی حلقہ بندی کرتے ہوئے محکمہ مال کی ملی بھگت سے موضع بلاں کوایک وارڈ بنادیاگیاہے جسے علاقہ کے عوام مسترد کرتے ہیں، اب الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین کونسل کچیلی وارڈ بلاں کی حلقہ بندیوں سے متعلق رٹ خارج کردی گئی ہے.

راجہ احسان الحق نے مزید کہا کہ یہ امر ناگزیر ہے کہ موضع بلاں کی پرانی وارڈ کی حیثیت کو بحال کیاجائے کیونکہ دونوں وارڈ ز کو ملاکر ایک وارڈ کرنا علاقہ کے لئے ناانصافی ہے۔

اتنے بڑے موضع جس کی آبادی نوہزار نفوس پر مشتمل ہے کو صرف ایک وارڈ بنادینا اہلیان بلاں کامعاشی اورسماجی قتل ہے اس تقسیم سے اہلیان موضع بلاں کے معاشی اورسماجی حقوق بری طرح متاثر ہونگے اور مستقبل میں تعمیر وترقی کے دروازے بھی بندہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلاں کی تاریخی حیثیت کو بحال کی جائے اس کے ساتھ ساتھ پوٹھ اور لوہر پوٹھ کو بھی یونین کونسل کچیلی میں دوبارہ پہلے کی طرح شامل کیا جائے.

راجہ احسان الحق نے کہااگر موضع بلاں کی پرانی وارڈز کی حیثیت کو بحال نہ کیا گیا تو بلاں کی عوام ہائی کورٹ تک اپنے حق کی آواز کے لیے جائیں گے۔

Comments are closed.