سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ نامنظور

47 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا مستعفی ہونے کااعلان کیا تھا تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گیلانی کا استعفیٰ نا منظور کر دیا.

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ کی بجائے پارٹی کے پاس جمع کرانے کروا دیا۔

اسٹیٹ بینک کے ترمیمی بل کی سینیٹ میں منظوری کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی تنقید کی زد میں ہیں اور ان پر حکومت کا سہولت کار ہونے کاالزام لگایا گیاہے۔

یوسف رضا گیلانی نے بطور اپوزیشن لیڈر مستعفی ہونے کا اعلان کیا پھر اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈراپنا استعفی پارٹی کو جمع کروا دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے اجلاس میں نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ترمیمی بل کے حوالے سے میری ذات سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں، کہا گیا کہ میں نے اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دیا۔

انھوں نے کہا کہ میرے حوالے سے ایسا موقف اپنانے اور ان بیانات کے بعد میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا، اس لئے اس معاملے پر استعفی دے دیا ہے اور اپنا استعفی پارٹی لیڈر شپ کو دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے اسٹیٹ بینک کے ترمیمی بل کا ایجنڈا تاخیر سے موصول ہوا، اجلاس کے لیے میرے آفس میں مسیج آیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک کا بل موجود ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آپ نے یہ بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا، چیئرمین ہاؤس کی نمائندگی کرتا ہے ناں کہ حکومت کی، چئیرمین اور اسپیکر کو ایوان میں متنازعہ نہیں ہونا چایئے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ آپ نے ووٹنگ کے دوران 30 منٹ کا اجلاس ملتوی کیا، آپ نے یہ کرکے حکومت کے لیے سہولت کاری کی، آپ کو ایسا نہیں کرنا چایئے تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، ملکی سطح کے اہم معاملے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن نہیں لیا گیا، بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا، کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہاں بحث ہو۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنااستعفیٰ پارٹی کو دے دیا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا،استعفیٰ پارٹی کو دیدیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا یہاں پربیٹھے ہوئے وزرا کچھ کہیں گے تو وہ میرے لیے اعزازکی بات ہوگی۔

یاد رہے سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

Comments are closed.