کیبل پر چارجنگ شرح ڈسپلے سے یو ایس بی کی نئی ساخت متعارف

52 / 100

فوٹو: فائل

سان فرانسسکو( ویب ڈیسک) کیبل پر چارجنگ شرح ڈسپلے سے یو ایس بی کی نئی ساخت متعارف کی گئی ہے اب آپ یو ایس بی کیبل میں بھی چارجنگ کی شرح دیکھ سکیں گے ۔

امریکہ میں حالیہ کچھ عرصہ میں تیار کی گئی اس یوایس بی کیبل پر لگا چھوٹا ڈسپلے چارجنگ کی رفتار اور معیار کے متعلق معلومات دکھاتا رہتا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایک عرصے سے یوایس بی سی کیبل میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی تھی لیکن اب کئی کمپنیوں نے اس میں چھوٹا خوبصورت ڈسپلے لگایا ہے۔

یوایس بی پر پر لگے اس ڈسپلے کے ذریعے ایک طرح کا پاور میٹر دکھائی دیتا ہے جو کہ چارجنگ کی شرح کو ظاہر کرتا ہے، بتایا گیاہے کہ اس وقت چند کمپنیاں بہترین ڈسپلے والی یوایس بی کیبل بنارہی ہیں اور ان کی قیمت 20 ڈالر تک ہے۔

اپنی ساخت کی بنا پر یہ ہر چارج ہونے والے آلے سے منسلک ہوجاتی ہیں، اگرچہ فون اور ٹیبلٹ وغیرہ کا ڈسپلے ان کے چارج ہونے کی کیفیت ظاہر کرتا ہے لیکن کوئی ڈرون اور دیگر آلات صرف ایل ای ڈی کا رنگ بدل کر ہی بتاتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر چارج ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکثر یوایس بی کیبل زائد چارج لے جاسکتی ہیں، جن سے فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، چھوٹے آلات، ڈرون، اور دیگر اشیا تیزی سے بجلی بھری ہوجاتی ہیں۔

بعض کیبل مڑنے تڑنے سے محفوظ ہیں اور ان کے اندر شارٹ سرکٹ نہیں ہوتا۔ یعنی تھوڑی سی زائد قیمت میں آپ اسے بار بار استعمال کرسکتے ہیں،اس وقت تین چار کمپنیاں ایسی یو ایس بی کیبل بنارہی ہیں جن میں ووٹوبیئس، یو آر وی این ایس اور چپوفی قابلِ بیان ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ڈیٹا کیبل نہیں بلکہ اسے تیز چارجنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ مشکل سے 480 میگابائٹس فی سیکنڈ ٹرانسفر کرسکتی ہیں جبکہ اچھی کیبل 5 سے 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا منتقل کرسکتی ہیں۔

Comments are closed.