حریم شاہ کا ہونٹ کس نے خراب کیا ؟ ٹک ٹاکر نے خود بتا دیا

61 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد( ویب ڈیسک) حریم شاہ کا ہونٹ کس نے خراب کیا ؟ ٹک ٹاکر نے خود بتا دیا،ہونٹوں کی ادھوری سرجری سے ٹک ٹاکر کے ہونٹ پھولا تو اس نے یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

حریم شاہ کی طرف سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حریم شاہ خود بتا رہی ہیں کہ ان کے لب و رخسار کے ساتھ کس نے یہ کیا گیاہے اور وہ ہونٹ پر سوجن کیوں ہوئی ہے؟

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہناہے کہ انہیں لپ فلر(ہونٹوں کی سرجری) کا کافی عرصے سے شوق تھا اسی لیے وہ آج لندن میں سرجری کرانے کلینک آئی تھیں۔

اس ویڈیو میں حریم شاہ اپنے ہونٹوں کی سرجری کے ساتھ ساتھ فون پر ایف آئی اے کی طر ف سے اپنے اکاوئٹس منجمد ہونے کا بھی بتاتی ہیں کہ بینکوں کو اس حوالے سے خط لکھ دیئے گئے ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کا سن کر وہ پریشان ہوگئیں اور سرجری ادھوری چھوڑ کر وہ اسٹریچر سے اٹھ گئیں اور سرجری ادھوری رہ گئی جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو گیا۔

ٹک ٹاکر کے مطابق انہیں یاد تھا کہ ان کے ہونٹوں کی سرجری ہورہی ہے تاہم اس وقت یہ خیال آیا کہ اتنی مہنگائی ہے اور پھر اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں۔

http://

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے ایک طرف کے ہونٹ سوجے ہوئے ہیں جس کے باعث ان کے چہرے کی حالت تبدل لگتی ہے لیکن اس کے باوجود ٹاک ٹاکر مسکرا کر احوال سنا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھ دیاہے۔

Comments are closed.