ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو ہرا دیا

55 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو ہرا دیا، آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے خوشدل خان نے حارث روف کی 4 بالز پر پورے کرلئے.

پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہورقلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 207 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔

ملتان سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود کے درمیان 150 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، شان مسعود شاندار 83 اور کپتان محمد رضوان 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.

ان کے ساتھ ہی 5 رنز بنانے والے ریلی روسو بھی پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود نے 20 رنز بنائے، لیکن وہ بھی جیت سے 16 رنز قبل ہی آؤٹ ہوگئے۔

ملتان سلطانز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے تو ایسے میں خوشدل شاہ نے 3 مسلسل چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے میں فتح دلوادی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ حارث رؤف اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی.

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہورقلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنزبنائے۔

فخرزمان نے 35 گیندوں پر76 رنزبنائے، انہوں نے اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ، کامران غلام 43 اور عبداللہ شفیق نے 24 رنزبنائے۔

ملتان سلطانز کےخوشدل شاہ، شاہنواز داہانی، احسان اللہ، عمران طاہر اور ڈیوڈ ویلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا.

Comments are closed.