لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا، 3 افراد جاں بحق، 29، زخمی ہوئے

56 / 100

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا، 3 افراد جاں بحق، 29، زخمی ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی،

آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بارودی مواد کی تنصیب سے متعلق سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے، بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں رمضان اورابصار شامل ہیں، جاں بحق بچہ ابصار کراچی کا رہائشی تھا.

لاہور میں دھماکا ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، 1بجکر 44منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی، کال میں بتایا گیا نیو انار کلی میں دھماکا ہواہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی، پولیس، فارنزک ایجنسیاں اور دیگر تحققیاتی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں جل گئیں، زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ قریب موجود بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Comments are closed.