اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، شاہ محمود قریشی

55 / 100

ملتان ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی ہوگی نہ حکومت ختم ہوگی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پوری اتری ہے، ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے اور دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف ملک بھرمیں کامیابی حاصل کریگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے، 2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی مٹی سے پیار ہے اور ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، ہمیں یہاں ہی رہنا ہے ہمارے نہ بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاونٹس، موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق وزیراعظم کی زیروٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے، کوروناکے باعث گزشتہ 2سال سے عالمی معیشت بحرانوں کی زدمیں ہے لیکن مشکلات عارضی ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھاکہ مشکلات آتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوجاتی ہیں یہ مشکلات بھی عارضی ہیں، تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مہنگائی کا تدارک کرکے عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ماضی میں کرپشن، اپنوں کونوازنے کیلئے قومی خزانہ بیدردی سے لوٹاگیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولے گئے،ماضی کے حکمران دوران اقتدارملک میں بعد میں باہرچلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قوم کے پیسوں سے عیاشی کی گئی مگراب ایسانہیں ہے، موجودہ حکومت قومی خزانے اور وسائل کوعوامی ترقی پرصرف کررہی ہے، پہلی بارعوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پرصرف ہورہاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا احساس ہے، 2023سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

Comments are closed.