سابق جج ، میر شکیل الرحمان ، عامر غوری اور انصارعباسی پر فرد جرم کیلئے طلبی

51 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق جج ، میر شکیل الرحمان ، عامر غوری اور انصارعباسی پر فرد جرم کیلئے طلبی کرلی گئی ہے ، تمام ملزمان کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20جنوری کو طلب کیاہے۔

اسلام آبا دہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کے حوالے سے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے،۔

حکمنامے کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم، دی ،میر شکیل الرحمان، دی نیوز کے ایڈیٹرعامر غوری اور انصار عباسی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 20 جنوری کو طلب کیاگیاہے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے توہین کے ملزمان کو کافی وقت دے گیا تاہم ملزمان کا یہی مؤقف رہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

حکمنامہ کے مطابق رپورٹر ، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر کا موقف اہم ہے، یہ مؤقف اگر مان لیا جائے تو پھر یہ زیر التوا کیسز سے متعلق کچھ بھی چھاپنے کا لائسنس دینے جیسا ہوگا۔

عدالتی میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہے رپورٹر، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر زیر التوا کیسز کے رُولز سے ناواقف ہیں، توہین عدالت کیس کے دوران بھی کیس پر تنظیموں کے مؤقف چھاپے جا رہے ہیں۔

سماعت کے دوران متعلقہ رپورٹر نے کہا بیان حلفی کا درست یا غلط ہونے کا جاننا اس کی ذمہ داری نہیں تھی، پروفیشنل صحافی زیر التوا کیس سے متعلق ذمہ داری سے واقف نہیں نظر آئے۔

Comments are closed.