وزیراعظم نماز پڑھنے اٹھے ، کابینہ کا الیکشن کمیشن کی فنڈنگ روکنے پر غور

55 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم نماز پڑھنے اٹھے ، کابینہ کا الیکشن کمیشن کی فنڈنگ روکنے پر غور شروع کردیا، کابینہ میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، وفاقی وزیر شبلی فراز نے فواد چوہدری کے بیان کی تردید کردی۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے موقف کی تردید کردی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی فنڈنگ روکنے کے معاملہ پر کابینہ میں کچھ وزراء نے اس وقت ڈسکشن شروع کی جب وزیر اعظم اٹھ کر نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی فنڈنگ روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ، تاہم بعض وزراء نے وزیراعظم کی غیر موجودگی میں اس پر بات کی۔

پروگرام میں شام ن لیگ کے رہنما محمد زبیرنے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ فیصلے کرلے اور وزیراعظم کو پتا بھی نہ ہو۔

شبلی فراز نے واضح کیا کہ گفتگو ہونا الگ بات ہے فیصلہ ہونا الگ، اگر کچھ وزراء نے اس پر بات کی ہے تو یہ ان کی ذاتی رائے تھی اس پر وفاقی کابینہ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

Comments are closed.