حج درخواستوں کی وصولی میں3 دن کی توسیع کردی گئی

اسلام آباد(زمینی حقائق )حج درخواستوں کی وصولی میں تین دن کی توسیع کردی گئی

ترجمان وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی خواہش اور ملکی صورتحال کے پیش نظر حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔
ترجمان کے مطابق برف باری اور سیلابی صورتحال کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع کی گئی ہے،سرکاری سکیم کیلئے حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہو گی۔

Comments are closed.