امریکہ کیساتھ فضائی وگراونڈ لائن معاہدہ موجود ہے نیا نہیں کیا ، پاکستان


اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان نے واضح کیاہے کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی یا فضائی ایئر بیس نہیں ہے اس حوالے سے میڈیا پر آنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ہوائی اڈوں سے متعلق خبروں پر کہا ہے کہ پاکستان میں امریکا کی کوئی فوجی یا فضائی ایئر بیس نہیں ہے.

پاکستان اور امریکا کا ایئر لائن کمیونی کیشن اور گراؤنڈ لائن کمیونی کیشن کا معاہدہ ہے اور یہ معاہدہ 2001ء سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک امریکا معاہدے کے تحت کوئی نیا سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے اس لیے اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیردفاع برائے انڈو پیسفیک افیئرز ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں یہ دعویٰ کیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ایف ہیلوے نے کہا افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

ڈیوڈ ایف ہیلوے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم رہا ہے اس لیے امریکا خطے بالخصوص افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے گا۔

Comments are closed.