نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل ، 3افراد نے بولی دی

فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے منسوب 88 کنال چار مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

احتساب عدالت کے حکم پر نیلامی کا یہ عمل مکمل ہوا یہ جائیداد قصبہ فیروز وٹواں میں واقعہ ہے،شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ نے آج ( جمعرات) یہ کروائی ،نیلامی میں محمد بوٹا ورک نامی شہری نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے سب سے زیادہ بولی دی۔

آج ہونے والی نیلامی کے عمل میں تین خریداروں نے حصہ لیا تھا۔ محمد بوٹا ورک، سرفراز احمد اور خرم ورک نے نیلامی حصہ لینے کے لیے ڈیپازٹ جمع کرائے ، جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر رقبہ کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گی تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد کی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی جائیداد کی نیلامی کا حکم جاری کیا تھا۔ اسی مقدمے میں پہلے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، بعد ازاں جائیداد نیلامی کے احکامات جاری کیے گئے۔

احتساب عدالت نے شیخوپورہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے منسوب 88 کنال اراضی کو نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی میں شامل ہونے کے لیے 10 لاکھ روپے کا بینک ڈیپازٹ کروانے کی شرط بھی عائد کی گئی تھی.

قواعد کے مطابق اگر تین سے کم افراد نیلامی میں شریک ہوئے تو نیلامی کا عمل منسوخ تصور کیا جائے گا تاہم نیلامی میں تین کا مقررہ ہدف پورا اور ضوابط کو پیش نظر رکھا گیاہے۔

نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی درخواست نیب نے احتساب عدالت میں جمع کروائی تھی۔ جسے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قبول کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔


عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین کو 30 روز کے اندر نوازشریف کے مختلف کمپنیز کے شئیرز کو نیلام کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

ان کمپنیریز میں محمد بخش ٹیکسٹائل ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ اور اتفاق ملز لمیٹڈ کے شئیرz نیلام کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمنشر لاہور اور شیخوپورہ سے ان کی حدود میں نوازشریف کے نام پر منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی کی رپورٹ 60 روز میں طلب کی ہے۔

ان جائیدادوں میں 135 اپر مال لاہور کی مکمل نیلامی، موضع مانک لاہور میں 963 کنال، زرعی زمین 96 کینال کے علاوہ تمام اراضی نیلام کرنے کے احکمات جاری کیے ہیں۔ 96 کینال کی اراضی پر امرود کے باغات پر شہری کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا ہے۔

لاہور میں موضع بدوکسانی 275 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح شیخوپورہ میں موضع فیروز وطن میں 88 کنال زرعی زمین نیلام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے اسلام آباد اور لاہور کے محکمہ ایکسائز کو نواز شریف کے نام پر ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر، دو مرسیڈیز اور دو ٹریکٹرز پولیس کی مدد سے تحویل میں لے کر 60 روز کے اندر نیلام کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ۔

نوازشریف کی پاکستان میں مختلف بینکوں میں آٹھ اکاونٹس میں رقم کو بھی 30 روز کے اندر قومی خزانے میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گی ان آٹھ اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر نو لاکھ 29 ہزار 895 روپے موجود ہیں۔

Comments are closed.