سہواگ کے سر پر اتنے بال نہیں جتنے میرے پاس پیسے ہیں، شعیب اختر

فوٹو : فائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر اور سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ کا ایک دوسرے کے خلاف میڈیا پرلفظی لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

سہواگ کے ایک طنزیہ جملے پرشعیب اختر نے نجی چینل پر سابق حریف کھلاڑی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے،سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔

سہواگ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انھوں نے شعیب اختر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کا بھارت میں مالی مفاد ہے، اس لیے وہ بھارتی ٹیم کیخلاف کیسے کچھ کہہ سکتے ہیں،وہ تعریفیں پیسے کیلیے ہی کرتے ہیں۔

شعیب نے مزید کہا کہ بھارت کی تعریف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تعریف تو رمیز راجہ سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی کرتے ہیں ، ایسے میں صرف مجھ پر تنقید کیوں کی جارہی ہے۔

شعیب اختر جب کرکٹ کھیلتے تھے تب بھی کئی تنازعات میں الجھے رہتے تھے سہواگ سے طنزیہ جملوں کاتبادلہ نئی بات نہیں ہے، یہ بھی سچ ہے کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں اور خبروں میں رہنا ان کی ضرورت بھی ہے.

Comments are closed.