الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبرز کی تعینانی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبر
ز کی تعینانی کا صدارتی نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا ۔

عدالت نے وکیل جہانگیر خان جدون کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا،۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ پر پورا اعتماد ہے، پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے، پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں کو ایسے فیصلے خود کرنے چاہیں۔

سماعت کے دوران وکیل نے موقف اپنایا کہ تین میٹنگز ہوئی ہیں لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا جس معاملے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کو بھی پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔

عدالت نے استفسار کیا ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ چار ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے آپ جلد اس کو حل کرلیں، الیکش کمیشن اس وقت تقریباً غیر فعال ہے، 7 دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔

عدالت نے حکم نامہ جاری کرنے اور نئی گائیڈ لائن دینے کے بعد کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.