آزادی مارچ گوجرخان سے چل پڑا، آج کا جلسہ ملتوی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جے یو آئی کا آزادی مارچ گوجرخان سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے تاہم آج 31مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ٹرین حادثہ کے باعث ملتوی کردیا گیاہے۔

مولانا فضل الرحمٰن اورآزادی مارچ کے شرکا نے گوجرہ پہنچنے کے بعد کچھ آرام کیا ہے اور مارچ کے شرکا ء اب اسلام آباد کی جانب چلنا شروع ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ پہنچنے کے بعد پشاور موڑ پر جلسہ شیڈول تھا جس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی حصہ لینا تھا تاہم یہ جلسہ آج ملتوی کرکے کل پر رکھ دیا گیاہے ۔

آج کا جلسہ ملتوی ہونے کااعلان ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی طرف سے کیا گیاہے ان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ آج اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچے گا لیکن سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آج کا جلسہ کل تک ملتوی کر دیا ہے۔

مریم اونگزیب نے مزید بتایا کہ آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مشترکہ اپوزیشن نے کیا ہے اور اب آزادی مارچ کا جلسہ کل جمعے کے بعد کیا جائے گا۔سانحہ تیز گام کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی کیا

واضح رہے کہ آج صبح کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 73 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے،وفاقی وزیر ریلوے نے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے15لاکھ فی کس اور زخمیوں کیلئے50ہزار فی کس امداد کااعلان کیا ہے۔

Comments are closed.