تیز گام آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی، وزیراعظم کا اظہار افسوس


فوٹو : انٹرنیٹ

رحیم یار خان(ویب ڈیسک) لیاقت پور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی گیس سیلنڈر  پھٹنے سے  تیز  گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے۔بیسیوں زخمی ہیں، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے.

حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا، آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 9 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز گام ایکسپریس میں گیس سلینڈر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں  13 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوئے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.

ریسکیو حکام نے 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے. ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں اور  زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور اور بہاول پور  کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

سی ای او ریلوے اعجاز احمد کے مطابق مسافر ٹرین میں سلینڈر دھماکے سے تین بوگیوں کو آگ لگی جس میں دو اکنامی اور ایک بزنس کلاس بوگی شامل ہے جب کہ حادثے سے کوئی ٹریک متاثر نہیں ہوا اور ٹرینیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنا بتائی جا رہی ہے جب کہ ریسکیو خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس موقع پر روانہ ہو چکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام ایکسپریس کو حادثہ کراچی سے لاہور جاتے ہوئے پیش آیا تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ آگ ٹرین کی اکانومی کلاس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی جب کہ مسافروں نے ٹرین سے کود کر جانیں بچائیں۔

حکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے.

Comments are closed.